یمن کے قائم مقام وزیراعظم محمد احمد مفتاح نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی-امریکی شیطانی اتحاد کا منصوبہ صرف مزاحمتی محور تک محدود نہیں بلکہ پورے اسلامی خطے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد پاکستان اس جارحانہ منصوبے کا اگلا نشانہ ہوگا، جس کے بعد مصر، ترکی اور الجزائر جیسی ریاستیں بھی اس کی زد میں آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکی فوجی طیاروں کو ڈیگو گارسیا سے ٹریس کرنے والا انٹیلی جنس آپریشن ظاہر کر دیا
محمد مفتاح نے ایران-امریکہ معاہدے کے ذریعے پائیدار استحکام کے امکانات پر شک کا اظہار کرتے ہوئے بعض خلیجی حکومتوں کو امریکی-صہیونی منصوبے میں شامل ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دیگر ممالک کی آزاد خارجہ پالیسی کو سراہا۔
انہوں نے یمن کی فوجی کارروائیوں کو امریکی-صہیونی اتحاد کے خلاف وسیع محاذ آرائی کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یمن بحیرہ احمر میں صہیونی جہاز رانی پر پابندی جاری رکھے گا۔


