ایران نے ایک جدید انٹیلی جنس آپریشن کے ذریعے امریکی فوجی طیاروں کی نگرانی اور ٹریکنگ کی تفصیلات منظر عام پر لا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے خلیج اور اردن کے متعدد اڈوں سے اڑنے والے امریکی P-8 طیاروں اور F-35 جیٹس کی مکمل نگرانی کی۔ ایک P-8 طیارہ ڈیگو گارسیا سے آیا تھا جبکہ دوسرا مغربی یورپ سے اڑا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے اہم رابطے، اہم امور پر تبادلہ خیال
ایرانی پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جوڈان کے الازرق ایئر بیس، کویت کے علی السالم اور احمد الجابر، اور بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس سمیت امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے۔ IRGC نے 12 بیلسٹک میزائل داغ کر متعدد اہداف کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔


