مواد پر جائیں

ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے اہم رابطے، اہم امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے۔

انہوں نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو میں جنوبی ایران پر امریکی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے حملوں میں تیزی، صہیونی فوجی ٹھکانے اور گاڑیاں نشانے پر

عباس عراقچی نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور جوابی کارروائی مکمل طور پر جائز ہے۔

About The Author