حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونی رجیم کے فوجی ٹھکانوں اور گاڑیوں پر حملوں میں تیزی لا دی ہے۔
مزاحمتی قوتوں نے نمر الجمل فوجی مقام کو متعدد خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے ایک دوسرے پر حملے، جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں کی روداد
حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ہرمس 450 ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بناتے ہوئے لبنانی فضائی حدود سے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
رجمان علاقے میں صہیونی فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں اور فوجی اجتماع پر بھی حملے کیے گئے۔
صہیونی ذرائع نے ایک خاتون فوجی سمیت متعدد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔


