سوئٹزرلینڈ کے بورگن اشٹوک ریزورٹ میں ایران، امریکہ، قطر اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایران نے مذاکراتی عمل میں واپسی کے لیے دو اہم شرائط پیش کر دی ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کا مطالبہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معذرت کریں اور اسرائیل جنوبی لبنان سے اپنی فوج مکمل طور پر واپس بلائے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کو ختم کرنے کی سازش ناکام ہو چکی، شیخ نعیم قاسم
مفاہمتی یادداشت کے تحت ساٹھ روزہ مدت میں جاری ان مذاکرات میں لبنان کی صورتحال اور شقوں پر عملدرآمد پر توجہ مرکوز رہی۔ المیادین کے مطابق ایران نے مذاکرات معطل کر دیے ہیں اور واپسی کے لیے ان شرائط پر اصرار کر رہا ہے۔


