سپریم کورٹ: تیزاب گردی بدترین جرم، متاثرین کو معذور کوٹہ دینے کا حکم

سپریم کورٹ کا تیزاب گردی کے خلاف اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے تیزاب گردی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے قتل سے بھی بدتر جرم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تیزاب گردی کے متاثرین کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے انہیں معذور افراد کے کوٹے میں شامل کرنے، نیشنل ایسڈ سروائر ری ہیبلیٹیشن فنڈ قائم کرنے اور ماہانہ معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ 2026-27: ماہانہ 2 سے 3 لاکھ تنخواہ والوں کے لیے اہم خبر آگئی

فیصل آباد کی اقرا پروین پر تیزاب پھینکنے والے مجرم عبدالمنان کی درخواست خارج کرتے ہوئے عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا گیا اور متاثرہ خاتون کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

عدالت نے حکومت کو متاثرین کے لیے میڈیکل، سرجری، فزیکل تھراپی، نفسیاتی بحالی اور معاشی تحفظ کے لیے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved