اسلام آباد: بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار افراد کے لیے اہم ریلیف کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ماہانہ 2 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک تنخواہ والوں کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس تجویز سے تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مفت نکاح اور رجسٹریشن! بڑی مشکل آسان ہوگئی
آئی ایم ایف نے کاروباری اور دیگر شعبوں کو وسیع ریلیف دینے کی مخالفت کی ہے، جس کے بعد حکومت کا فوکس اب صرف تنخواہ دار طبقے پر مرکوز ہو گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیر اعظم کو متعلقہ تجاویز بھیج دی ہیں، جن کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے مشاورت کی جائے گی۔


