مفت نکاح اور رجسٹریشن! بڑی مشکل آسان ہوگئی

پاکستان آسان خدمت مرکز میں مفت نکاح اور رجسٹریشن لاؤنج

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پاکستان آسان خدمت مرکز میں مفت نکاح اور رجسٹریشن کا خصوصی لاؤنج قائم کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کے وژن کے تحت G-9 سیکٹر میں واقع آسان خدمت مرکز میں یہ لاؤنج شروع کیا گیا ہے جہاں نکاح کی پوری قانونی کارروائی بالکل مفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کسی بھی صہیونی جارحیت کا ذمہ دار ہوگا: اسماعیل بقائی

لاؤنج میں نکاح رجسٹرار، ڈپٹی کمشنر آفس اور نادرا کے نمائندے ایک ہی جگہ موجود ہیں۔ نکاح کے فوراً بعد تمام قانونی دستاویزات بھی اسی وقت اپ ڈیٹ کر دی جائیں گی، جس سے شہریوں کو متعدد دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

یہ سروس خاص طور پر غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے شروع کی گئی ہے تاکہ شادی کے لیے بھاری اخراجات سے نجات مل سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved