فنانس بل میں ایف بی آر کے افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ’نیشنل فیس لیس سینٹر‘ قائم کرنے کی تجویز دی ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان کے کیسز خودکار نظام کے ذریعے افسران کو تفویض کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، غزہ پر بمباری میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی
ایف بی آر نے فیس لیس آڈٹ اور اسسمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے تاکہ ٹیکس افسر اور ٹیکس دہندہ کے براہ راست رابطے میں کمی آئے۔ تمام ٹیکس کارروائیاں الیکٹرانک ذرائع سے انجام دی جائیں گی۔


