اسلام آباد (5 جون 2026): مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے بعد تعلیم کا حصول غریب اور متوسط طبقے کے لیے مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اسٹیشنری اشیاء پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حکومت اس مطالبے پر غور کر رہی ہے اور بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو یکم جولائی 2026 سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل اور دیگر تعلیمی و دفتری سامان مہنگا ہو جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تعلیم کا خرچہ بڑھنے سے غریب طلبہ پر مزید بوجھ پڑے گا۔ آئی ایم ایف نے اس ٹیکس میں اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے اور نئی شرح جولائی سے نافذ ہو سکتی ہے۔


