لاہور: پاکستان پر قرض کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران قومی قرضے میں 7 ہزار 553 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب مجموعی قرض 97 ہزار 37 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرض لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ابابیل ایف پی وی ڈرون نے صہیونی رجیم کے 3 فوجی گاڑیوں کو آگ لگا دی
عوام کا کہنا ہے کہ کرپشن اور مالی بدانتظامی کی وجہ سے قرض بڑھ رہا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ بااثر لوگ بیرون ملک جائیدادیں خرید رہے ہیں جبکہ عام آدمی گھر کا چولہا جلانے کے لیے پریشان ہے۔
شہریوں نے بجلی، گیس اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر بھی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف دے۔


