اسلام آباد: اگلے مالی سال کے بجٹ میں عوام اور صنعت کے لیے خوشخبری ہے۔ متعدد درآمدی اشیا اور خام مال پر ڈیوٹیوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی والوں کو بڑا ریلیف: پانی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 3 جون تک بڑھا دی گئی
امپورٹڈ گاڑیوں، ایکسپورٹ انڈسٹری کے خام مال، ٹیلی کام سیکٹر کی 5G مشینری، زرعی آلات اور الیکٹرک گاڑیوں و بائیکس کی مشینری پر بھی اضافی ڈیوٹیوں میں کمی متوقع ہے۔
حکومت 3 ہزار 149 ٹیرف لائنز پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور 1900 سے زائد لائنز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ زراعت سے متعلق خام مال اور مشینری پر ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔


