کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSB) نے شہریوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پانی اور سیوریج بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
اب صارفین اپنے واجب الادا بل 3 جون 2026 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حب میں پٹرول و ڈیزل کا بڑا غیر قانونی ذخیرہ پکڑا گیا، اوگرا کی کارروائی
ادارے کے ترجمان نے کہا کہ یہ توسیع صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے بل ادا کر سکیں اور پانی کی سپلائی و سیوریج سروس میں خلل نہ پڑے۔
KWSB نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بڑھی ہوئی تاریخ کا فائدہ اٹھائیں اور بل جلد از جلد ادا کر دیں تاکہ کٹوتی یا کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔


