کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حب کے مقام پر لاکھوں لیٹر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا پٹرول اور ڈیزل برآمد کر لیا ہے۔
اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ نجی آئل کمپنی "میکس” کے ڈپو پر چھاپہ مارا۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ اس ڈپو کے پاس نہ تو اوگرا کا قانونی لائسنس تھا اور نہ ہی وزارتِ دفاع کا این او سی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کر دیا
برآمد شدہ لاکھوں لیٹر پٹرول اور ڈیزل ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپو کو سیل کر دیا گیا۔
اوگرا حکام نے واضح کیا کہ ملک بھر میں غیر قانونی پٹرولیم اسٹوریج اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔


