ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے خصوصی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیلی پیش قدمی کو محدود اور عارضی قرار دیا، مزاحمت جاری
انقلابی پاسداران نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدہ ابھی تک طے نہیں پایا، موجودہ مرحلے میں جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی غیر قانونی ناکہ بندی نہیں کرنی چاہیے تھی۔


