پاکستان کے لیے 8 مئی کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط منظور ہونے کا امکان

پاکستان کے لیے 8 مئی کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط منظور ہونے کا امکان

پاکستان کے لیے 8 مئی کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کا امکان

کل 8 مئی کو پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط منظور ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا کل اجلاس 8 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت قسط ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کی تیسری جائزہ رپورٹ کامیاب ہو چکی ہے۔

پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کی 1 ارب ڈالر کی چوتھی قسط ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ آر ایس ایف کے دوسرے جائزہ کے بعد 21 کروڑ ڈالر اضافی ملیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔

ایگزیکٹو بورڈ نے اگر پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کر لیے تو جلد موصول ہو جائیں گے۔ آئی ایم ایف 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبر ون میں منتقل کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved