روہڑی: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے۔
وار مبارک درگاہ کے قریب نہاتے ہوئے 10 سالہ آفتاب علی سولنگی، 5 سالہ علی حیدر اور 8 سالہ آیتہ سولنگی گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ن لیگ رہنما حنا پرویز بٹ نے انمول پنکی پر ڈرامہ بنانے کی شدید مخالفت کر دی
ریسکیو ٹیموں نے آفتاب علی اور علی حیدر کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ آیتہ سولنگی کی تلاش کا آپریشن اب بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل انتظامیہ نے گرمی کی شدت کے باعث دریائے سندھ اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی تھی، مگر اس پابندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔


