لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی پر ڈرامہ بنانے کی شدید مخالفت کر دی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنکی جیسے جرائم پیشہ کردار پر ڈرامہ بنانا انتہائی شرمناک اقدام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک منشیات فروش خاتون معاشرے کے لیے رول ماڈل نہیں بن سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی بحری جہازوں کو ایرانی بحریہ کی وارننگ، بحیرہ عمان چھوڑنے پر مجبور
انہوں نے اس عمل کو معاشرے کی باوقار خواتین کی بے عزتی قرار دیا جو ترقی اور بہبود میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے میڈیا انڈسٹری سے مطالبہ کیا کہ ویورشپ اور کمائی کے لالچ میں ایسے منفی کرداروں کو ہیرو بنا کر پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔


