شکارپور: پولیس نے جھوٹا اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جلال الدین جعفری نے الزام لگایا تھا کہ شہزادو جعفری نے اس کے دو بیٹوں محمد علی اور ساجد حسین کو اغوا کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے بڑی پیشرفت، لائن نمبر 5 کی تبدیلی مکمل
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گڑھی یاسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔
تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ چچا شہزادو جعفری کے ساتھ خاندانی جھگڑے کی رنجش میں انہوں نے والد کے ساتھ مل کر جھوٹا اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


