کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSB) نے شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 60 سال پرانی لائن نمبر 5 کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسے کراچی کے واٹر انفراسٹرکچر کی بحالی کی سمت ایک بڑا سنگ میل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان پر ایک سال میں اربوں کا نیا قرض، شہریوں نے سوالات اٹھا دیے
ترجمان KWSB کے مطابق یہ لائن 1966 میں بچھائی گئی تھی اور شدید خرابی، لیکیجز اور برقی پریشر سرجز کی وجہ سے بار بار متاثر ہوتی رہتی تھی۔ نئی لائن کی تنصیب سے پانی کے ضیاع میں کمی آئے گی اور سپلائی نظام زیادہ مستحکم اور مؤثر ہو جائے گا۔
یہ منصوبہ ورلڈ بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے جاری واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ KWSB کا عزم ہے کہ شہر کے پرانے واٹر انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔


