ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور چین اپنے اپنے علاقائی بلاکس میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے تہران میں ایرانی ایوان تجارت کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ اب جنگ کے محاذ کے بعد معاشی میدان میں بھی پوری قوت سے کام کرنے کا وقت آگیا ہے تاکہ عوام کو اقتصادی دباؤ سے نجات مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی عقوبت خانوں میں قیدیوں پر تشدد ناقابلِ قبول، حماس کی فوری عالمی مداخلت کی اپیل
قالیباف نے زور دیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو پرسکون اور باوقار زندگی فراہم کرے اور ملک کی تعمیر نو کرے۔ انہوں نے چین کو ایران کا حقیقی شراکت دار قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔


