حماس کے سرکاری ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی اسیران کا مسئلہ قومی ایجنڈے میں ہر حال میں سرفہرست رہنا چاہیے۔
انہوں نے صہیونی عقوبت خانوں میں قیدیوں پر جاری تشدد، قتل اور بھوکا رکھنے جیسی خلاف ورزیوں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی تیل برآمدات بحال؟ امریکی پابندیوں میں نرمی کا امکان
حازم قاسم نے بیرون ملک فلسطینی سفارت خانوں اور قیادت سے اپیل کی کہ وہ اسیران کے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر زندہ رکھیں اور صہیونی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے عماد سرحان اور حسام ابو صافیہ سمیت متعدد اسیران کے کیسز کا حوالہ دیا۔


