امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ ایران-امریکہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ٹرمپ انتظامیہ 60 روزہ مذاکراتی مدت کے دوران ایران کو تیل کی برآمدات بحال کرنے اور بعض پابندیوں میں نرمی کی سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی معیشت کو فوری ریلیف دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن سے مقابلے کے لیے قومی اتحاد کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، ایرانی نائب صدر
نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پابندیوں میں نرمی بینکاری، شپنگ اور انشورنس سمیت اہم شعبوں کو بھی شامل کر سکتی ہے۔ تاہم امریکی عہدیداروں نے واضح کیا کہ یہ نرمی ایران کی ذمہ داریوں کی پابندی سے مشروط ہوگی۔


