ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بمباری سے متاثرہ جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی رسائی کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دوحہ میں ثالثوں اور ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات مکمل، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
قالیباف نے واضح کیا کہ ایرانی قانون اور قومی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق ایسی کسی رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران صرف تہران اور بوشہر ایٹمی پلانٹ تک محدود رسائی تک اپنی ذمہ داریوں کا پابند ہے۔


