بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، پنجاب بجٹ کا حجم 6 ہزار ارب کے قریب

پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

لاہور: اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ بھی پیش کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے اپنا بجٹ تیار کر لیا ہے جس کا مجموعی حجم تقریباً 6 ہزار ارب روپے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں وفاقی حکومت کے برابر اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خوشخبری: بجٹ میں کئی اشیا سستی ہونے جا رہی ہیں، ڈیوٹیوں میں بڑی کمی کا امکان

بجٹ میں تعلیم، صحت، سڑکوں، صفائی، زراعت اور امن عامہ کو ترجیح دی جائے گی۔ ترقیاتی کاموں کے لیے 1600 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔ کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے سبسڈی بھی جاری رکھی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved