ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی حالات میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانوں کی یونین (PUIC) کا اجلاس اسلامی ممالک کے درمیان انسجام اور اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خطہ ایران کے ساتھ نئے سکیورٹی فریم ورک کی جانب بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم قطر
باکو میں آذربائیجان کی قومی اسمبلی کے نائب اسپیکر موسی قاسملی سے ملاقات کے دوران قالیباف نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور اسلامی بھائی چارے پر روشنی ڈالی۔


