مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، باقر قالیباف
یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت پر سپاہ پاسداران کا پہلا بھرپور جواب، 85 اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایران امریکہ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کی مسلسل معاہدہ شکنی اور جارحانہ اقدامات ایران کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے مفاہمتی یادداشت کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، جن میں آبنائے ہرمز سے متعلق انتظامات کی خلاف ورزی، تیل کی پابندیوں کی بحالی، جنوبی ایران پر حملے اور لبنان پر صہیونی جارحیت کا تسلسل شامل ہے


