وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پی آئی اے کے بعد مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)، اسلام آباد ایئرپورٹ، بینکاری اور انشورنس کے شعبوں میں بھی نجی شعبے کی شمولیت اور اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کا مستقل حل صرف نیا صوبہ ہے، خالد مقبول صدیقی
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا وژن نجی شعبے کو معیشت میں مرکزی کردار دینا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ مستقبل کا راستہ ہے جبکہ ریاست کا کردار مؤثر ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنا ہوگا۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے لیے ممکنہ معاشی مواقع کا بھی ذکر کیا۔


