حج 2026: پاکستانی عازمین نے 139 ارب روپے سے زائد خرچ کیے

پاکستانی حجاج کا فریضہ حج ادا کرنے کا منظر

اسلام آباد (7 جون 2026): رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضۂ حج ادا کیا جن پر مجموعی طور پر 139 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 77 ہزار 743 حاجیوں نے 40 سے 45 روزہ لانگ حج پروگرام کا انتخاب کیا جس پر تقریباً 89 ارب 40 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جبکہ 41 ہزار 467 حاجیوں نے 20 سے 22 روزہ شارٹ حج پروگرام کے تحت حج ادا کیا جس پر 49 ارب 76 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگامہ آرائی کرنے والے طالبان کے حامی ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

سرکاری حجاج میں 50 ہزار 114 خواتین (43.5 فیصد) اور 65 ہزار 182 مرد (56.5 فیصد) شامل تھے۔ لانگ حج کے حاجیوں نے فی شخص تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ شارٹ حج والوں نے تقریباً 12 لاکھ روپے ادا کیے۔

حجاج کو اضافی رہائشی سہولیات کے اختیارات بھی دیے گئے جن پر اضافی رقوم وصول کی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved