اسلام آباد (7 جون 2026): وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر طالبان کے حامی ہیں اور سیاست کے نام پر انتشار پھیلانے والوں سے اب کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاست پرامن احتجاج کا حق تو دیتی ہے مگر بلیک میلنگ یا ریاست کو یرغمال بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پینٹاگون نے صہیونی رجیم کی جاسوسی کو ‘کریٹیکل’ سطح پر پہنچا دیا: این بی سی
دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک پریشر گروپ کام کر رہا ہے۔ 38 میں سے 32 مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور 19 مطالبات پر ایگزیکٹیو آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔


