امریکی پینٹاگون نے صہیونی رجیم کی جاسوسی کے خطرے کو ‘کریٹیکل’ سطح پر کر دیا ہے۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے اندرونی جائزے میں صہیونی رجیم کی جاسوسی کو سب سے زیادہ خطرناک سطح پر قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی رجیم میں شدید ہنگامہ، یہودی انتہا پسندوں نے فوج میں بھرتی کے خلاف احتجاج کیا
امریکی حکام کے مطابق صہیونی رجیم ایران اور لبنان سے متعلق امریکی پالیسیوں اور فیصلوں کی اندرونی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ اور نیٹن یاہو کے درمیان ایران جنگ کے حوالے سے بڑھتے تناؤ کے دوران سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ صہیونی رجیم کی جاسوسی کی سرگرمیاں امریکی حکام کے لیے سنگین تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔


