وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
یورپی یونین کی نمائندہ کایہ کلاس سے ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا کا ب فارم اور برتھ نوٹیفکیشن کا نیا سسٹم، بچے کی پیدائش پر فوری ایس ایم ایس
شہباز شریف نے جی ایس پی پلس سہولت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مضبوط تجارتی تعلقات پر تاکید کی۔ ملاقات میں علاقائی امن، افغانستان کی صورتحال اور خلیجی خطے میں امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔


