نادرا کا ب فارم اور برتھ نوٹیفکیشن کا نیا سسٹم، بچے کی پیدائش پر فوری ایس ایم ایس

نادرا کا نیا برتھ نوٹیفکیشن سسٹم، بچے کی پیدائش پر فوری ایس ایم ایس

کراچی: نادرا نے بچوں کی پیدائش کے فوری قانونی اندراج کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب بچے کی پیدائش کے فوری بعد والدین کو برتھ نوٹیفکیشن کا ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔

نادرا کے ترجمان سید شباہت علی کے مطابق یہ سسٹم سرکاری اور نجی اسپتالوں کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس سے پیدائش کا اندراج تیز اور آسان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری، قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے: عراقچی

والدین پیدائش کی پرچی یا ایس ایم ایس کی بنیاد پر یونین کونسل سے بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد قریبی نادرا مرکز یا پاک آئی ڈیٹی ایپ کے ذریعے ب فارم (سی آر سی) بنایا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تین سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے نادرا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں، جبکہ تین سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک درکار ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved