ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
عراقچی نے تہران میں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ بدستور جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی کارروائیاں وسیع، عکا اور حیفا تک میزائل پہنچ گئے
انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کے بارے میں مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔ جب تک بات چیت کسی واضح مرحلے تک نہ پہنچ جائے، افواہوں پر انحصار کرنے سے گریز کیا جائے۔


