لبنان پر اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے بعد حزب اللہ نے اپنی جوابی کارروائیوں کا دائرہ نمایاں طور پر وسیع کر دیا ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملے اب عکا اور حیفا تک پہنچ رہے ہیں، جو لبنان کی سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور واقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے کے جواب میں سپاہ کا فضائی اڈے پر وار، دوبارہ جارحیت پر سخت ردعمل کی تنبیہ
اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں عکا اور حیفا سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ یہ نام نہاد جنگ بندی کے بعد حزب اللہ کی کارروائیوں کی سب سے بڑی وسعت ہے۔


