سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ سیریک میں مواصلاتی ٹاور پر امریکی حملے کے جواب میں اس فضائی اڈے کو نشانہ بنا دیا ہے جس سے یہ حملہ کیا گیا تھا۔
سپاہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا کہ جوابی کارروائی میں متعلقہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی حکام کا اسرائیل اور امریکہ کو سخت انتباہ
بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ جارحیت کی تو اس کا جواب "بہت زیادہ سخت” ہوگا اور تمام ذمہ داری امریکی حکومت پر ہوگی۔


