امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کا پہلا وفد سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ چیف آف پروٹوکول اور دیگر اعلیٰ حکام بھی برجن اسٹاک ریزورٹ پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم نے رہبر انقلاب سے دشمن کے سامنے نہ جھکنے کا درس سیکھا ہے، صدر پزشکیان
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد کل روانہ ہوگا۔ تقریب میں قطر، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔


