ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے شہید رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے یہ سبق سیکھا ہے کہ کسی بھی حالت میں دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قوم عزت و وقار کو ہمیشہ مقدم رکھے گی اور ناجائز مطالبات قبول نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : دو ماہ بعد ایران نے خام تیل کی پہلی برآمدی کھیپ روانہ کر دی
صدر پزشکیان نے حالیہ مفاہمتی یادداشت کو جنگ روکنے اور مذاکرات کے آغاز کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران تمام ممکنہ حالات کے لیے تیار ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کی۔


