ایران نے دو ماہ بعد خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز نے بتایا کہ ایرانی خام تیل سے لدے متعدد سپر ٹینکر امریکی بحری ناکہ بندی کے علاقے سے کامیابی کے ساتھ نکل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور چین اپنے اپنے علاقائی بلاکس کے مرکزی ستون ہیں، قالیباف
ویب سائٹ کے مطابق نیشنل ایرانی آئل ٹینکر کمپنی کے دو بڑے ٹینکر ڈیونا اور ہیرو 2 سمیت ایک اور ٹینکر نے ناکہ بندی عبور کر لی ہے۔ ان ٹینکروں پر مجموعی طور پر 48 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لدا ہوا ہے۔


