وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران جائے گا۔
انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انہیں تشییع کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام اور لشکر اسلام رہبر معظم کے ساتھ مضبوط پہاڑ کی طرح کھڑے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب
شہباز شریف نے ایران کو برادر اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفد 3 اور 4 جولائی کے درمیان تشییع جنازہ کی تقریبات میں شریک ہوگا۔ عوامی الوداعی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں ہوں گی جبکہ 6 جولائی کو مرکزی جلوس تشییع ہوگا۔


