عوام اور لشکر اسلام رہبر معظم کے ساتھ مضبوط پہاڑ کی طرح کھڑے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران کا رہبر انقلاب کے پیغام پر اتحاد کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے حالیہ پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور لشکر اسلام رہبر انقلاب کے ساتھ مضبوط پہاڑ کی طرح کھڑے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ رہبر انقلاب کے پیغام نے قوم میں مزید اتحاد پیدا کیا ہے اور دشمن کے مقابلے میں ایران کی طاقت کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کے احکامات مشعلِ راہ، حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں: قالیباف

سپاہ پاسداران نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے ایرانی عوام کے حقوق کی پامالی کی کوشش کی تو زمین، سمندر اور فضا سمیت تمام محاذوں پر سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور فوج رہبر انقلاب کی رہنمائی میں دشمن کو تاریخ کی ایک اور بڑی شکست سے دوچار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved