بلوچستان میں آپریشن العزم جاری، فتنہ الہندوستان کے 13 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان آپریشن العزم کارروائی

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کو مسلسل بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات

آپریشن العزم کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن و امان کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved