راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا اور مؤثر آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ‘فتنہ الخوارج’ کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی بجٹ مسترد: پاکستان کسان اتحاد کا حکومت کو 30 جون تک کا الٹی میٹم
ہلاک ہونے والوں میں خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان شامل ہیں۔ یہ تمام مطلوب دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔


