وفاقی بجٹ مسترد: پاکستان کسان اتحاد کا حکومت کو 30 جون تک کا الٹی میٹم

پاکستان کسان اتحاد کا وفاقی بجٹ کے خلاف الٹی میٹم اور احتجاجی تحریک

لاہور: پاکستان کسان اتحاد نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے حکومت کو 30 جون تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ بجٹ میں کسان اور زراعت کا نام تک نہیں لیا گیا، جو کسانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کسان مالی سال 2026-27 میں بھی ملکی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے تیار ہے، لیکن حکومت کو کسانوں کی کمر توڑنے کے بجائے انہیں سہولیات دینی چاہییں۔ اگر 30 جون تک کھاد اور ڈیزل پر سبسڈی کا اعلان نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved