محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

تہران (7 جون 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے خصوصی ملاقات کی۔

محسن نقوی نے ملاقات میں ایرانی ہم منصب کو بتایا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے سپریم لیڈر کے نام خط لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا، پولنگ شروع

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک بھائی کے مسئلے پر دوسرے بھائی کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی کی قدر کی اور کہا کہ پاکستان اس بحران کے پرامن حل کے لیے مکمل طور پر کوشاں ہے۔

تہران روانگی سے قبل محسن نقوی نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں ایران-امریکہ مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئی تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved