گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا، پولنگ شروع

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے پولنگ کا منظر

گلگت بلتستان (7 جون 2026): گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا ہے اور پولنگ کا عمل آج صبح شروع ہو گیا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

24 انتخابی حلقوں میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات میں 12 سے زائد جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 396 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : "گلگت بلتستان میں کس کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا”

شفاف اور پرامن الیکشن کے لیے 7678 انتخابی عملہ اور 12 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فونز اور ریکارڈنگ ڈیوائسز لے جانے پر پابندی عائد ہے۔

حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستیں درکار ہوں گی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے جن میں 24 براہ راست، 6 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس کی نشستیں شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved