اسکردو (7 جون 2026): گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، جس کے بعد نئی حکومت اور حکمرانی کا فیصلہ ہو جائے گا۔
24 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان پہنچا دیا گیا ہے اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حج 2026: پاکستانی عازمین نے 139 ارب روپے سے زائد خرچ کیے
چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موبائل فونز اور ریکارڈنگ آلات لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستیں درکار ہوں گی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے جن میں 24 براہ راست، 6 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس کی نشستیں شامل ہیں۔ 9 لاکھ 63 ہزار ووٹرز میں 5 لاکھ 6 ہزار مرد اور 4 لاکھ 56 ہزار خواتین شامل ہیں۔ 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔


