مردان: عیدالاضحیٰ کی تین روزہ تعطیلات کے دوران مردان میڈیکل کمپلیکس میں 55 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق عید کی چھٹیوں میں اسپتال نے 12 ہزار سے زائد مریضوں کو مختلف بیماریوں کے علاج کی سہولت فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں : گیس لوڈشیڈنگ کا حل: گھر میں ’بائیو گیس بیگ‘ لگا کر مفت گیس بنائیں
عید کے دوران اسپتال میں بچوں کی پیدائش کے علاوہ دیگر ایمرجنسی کیسز کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا۔


