کراچی: گیس لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہے، لیکن اب گھریلو سطح پر ’بائیو گیس بیگ‘ ایک عملی اور سستا متبادل بن کر سامنے آیا ہے۔
ایک کراچی کے بزنس مین محمد عذیر نے ڈیڑھ سال پہلے گھر میں بائیو گیس بیگ لگوایا جس کی لاگت تقریباً 1 لاکھ 35 ہزار روپے آئی۔ یہ 2 کیوبک میٹر کا بیگ روزانہ کچن ویسٹ سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک گیس فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، پنجاب بجٹ کا حجم 6 ہزار ارب کے قریب
بائیو گیس بیگ میں کچن کا نامیاتی ویسٹ (سبزیاں، پھل، کھانے کے باقیات) ڈالا جاتا ہے جو قدرتی کیمیائی عمل سے گیس میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ گیس بننے کے بعد فلٹر سسٹم سے گزر کر بدبو ختم ہو جاتی ہے اور پھر کچن میں پہنچ جاتی ہے۔
محمد عذیر کے مطابق اس بیگ کی دیکھ بھال پر کوئی ماہانہ خرچ نہیں آتا اور یہ نہ صرف گیس لوڈشیڈنگ کا حل ہے بلکہ باقیات سے بہترین کھاد بھی بن جاتی ہے جو پودوں کے لیے مفید ہے۔


