اسلام آباد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے خواتین کی زیر نگرانی چھوٹے کاروباروں کے لیے پہلی ڈیجیٹل فنانسنگ پروڈکٹ ’خودمختار خاتون‘ کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
اس پروڈکٹ کے تحت خواتین کاروباری افراد کو کریڈٹ اسیسمنٹ کی بنیاد پر 1 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کی ایسٹ فنانسنگ دستیاب ہوگی۔ والی فنانشل سروسز کی موبائل ایپ ’حکیم‘ کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل عمل مکمل کیا جا سکے گا۔ یہ اقدام خواتین کے لیے فنانشل انکلوژن اور کاروباری empowerment کو فروغ دے گا۔


